فرزانہ دواخانہ جڑی بوٹیوں اور ہربل ادویات کا مرکز:
قدرت نے ہم انسانوں کو اس فانی دنیا میں بھی بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔اور انہیں نعمتوں میں سب سے بڑھ کراچھی صحت،توانا جسم اور مضبوط اعضاء ہیں۔جیسا کہ آج کل کی مصروفیات اور ناقص غذاؤں کی وجہ سے مختلف انواع اقسام کی بیماریاں عام ہوگئی ہیں مثلاً دل و دماغ کی بیماریاں،بلڈ پریشر،گیس،معدہ اور آنتوں کی بیماریاں،آنکھوں کے امراض،ذیابطیس وغیرہ۔اگر یہ امراض ابتدائی مرحلے پر ہوں تو ان پر قابو پایا جاسکتا ہے۔اور اسکے لیئے بھی قدرت نے ہمیں اپنی تخلیق کردہ بے پناہ قدرتی جڑی بوٹیوں،نباتاتوں اور مختلف جوہروں سے نوازا ہے۔ جن میں سے ہر ایک جڑی بوٹی اپنی اپنی افادیت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے۔اور زمانے قدیم سے انسان قدرت کی عطا کی ہوئی ان جڑی بوٹیوں اور نباتاتوں سے فائدہ حاصل کرتا اور علاج معالجہ کرتا آرہا ہے۔جسے علاجِ طبّی نبوی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اور فرزانہ دواخانہ بھی قدرتی جڑی بیوٹیوں اور نباتاتوں سے ہربل ادویات بنانے کاقدیمی اور معیاری جدید دور کے تقاضوں کے حساب سے انسانیت کی خدمت کرنے والا مرکز ہے۔
تعارف بانیِ فرزانہ دواخانہ محترم جناب حکیم نثار محمد خاندہلوی مرحومؒ:
ذاتِ باری تعالی نے دنیا میں ہر انسان کو دین کے ساتھ ساتھ اس نظامِ فانی کو چلانے کے لئے مختلف ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ اور یہاں پر قدرت نے اپنی بنائی ہوئی قدرتی جڑی بوٹیاں، نباتات اور دیگر قدرتی چیزوں سے مل کر بنے والی ادوایت کی تیاری اور انسانوں کی خدمت کا کام محترم جناب حکیم نثار محمد خان دہلوی مرحوم ؒسے لیا۔ محترم جناب حکیم نثار محمد خا ن دہلوی مرحومؒ کی پیدائش ہندستان میں ہوئی اور آپکا تعلق ہندستان کے شہر دہلی سے تھا۔ابتدائی خدمات کا آغاز آپنے اپنے آبائی شہر دہلی سے سر انجام دینا شروع کرا۔اور فرزانہ دواخانے کا پہلا مطب دہلی میں قائم ہوا۔
سنگ بنیاد:
فرزانہ دواخانہ جڑی بوٹی اسٹور اور مطب کے بانی محترم جناب حکیم نثار محمد خاندہلوی مرحوم ؒ نے تقسیم ہند و پاک سے پہلے ہندوستان کے شہر دہلی میں سن 1946میں فرزانہ دواخانے کی سنگ بنیاد ڈالی اوریہیں سے آپنے پوری دنیا کے مختلف ممالک سے درآمد شدہ جڑی بوٹیوں کی خانہ ساز طریقہ سے تحقیقات شروع کیں اور اپنی سالوں کی ان تھک محنت،لگن اور رات کی گوں ناگوں کوششوں اور تحقیقات سے مختلف بیماریوں کیلئے نسخہ جات دریافت کرکے بنی انواع انسان کی خدمت شروع کرنے کا آغاز کیا۔
بعد ازاں تقسیم ہند و پاک کے وجہ سے جو سلسلہ شروع کر ا تھا وہ سب کا سب وہیں پر خیر باد کہ کرکے اس نئی اور پاک سر زمین پاکستان کے شہر کراچی تشریف لیے آئے۔
ایک طرف تو اس بات کا اظہار تشکر کے رب کریم نے ہمیں ایک خوبصورت اسلامی ریاست اور پاکستان جیسا عظیم ملک عطا کیا اور دوسری طرف اپنی خدمات جو سر انجام دے رہے تھے انکا ختم ہوجانے کا دکھ۔ بحرحال محترم جناب حکیم نثار محمد خاندہلوی مرحومؒ نے ا س ا نجان اور نئی سر زمین پاکستان آجانے کے باوجود بھی اپنے ارادے اور اپنے عظم کوپستہ ہونے نہیں دیا اور دوبارہ سے اک نئے عظم،شوق محنت اور لگن کے ساتھ فرزانہ دواخانہ و ہربل ریسرچ سینٹر اور مطب کی سنگ بنیاد اس پاک و آبادسر زمین پرکے شہرِکراچی میں ڈالی اور یوں اس سلسلے اور خدمت خلق کا کام آغاز پھر سے ہو ا۔ جو کہ رب ِکریم کے فضل کرم اور محترم جناب حکیم نثار محمد خاندہلوی مرحوم ؒ کا قائم کردہ مطب نسل در نسل آج بھی یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے اور بھر پور نت نئے انسانی جسم کے صحت کے تقاضوں کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے جدید دور کی تحقیقات و تجربات سے پورا کررہے ہیں۔
ہمارا عزم:
مطب فرزانہ دواخانہ میں دی جانے والی ادوایت کی تیاری کے دوران ادراہ اس بات کا مکمل اور خاص خیال رکھتا ہے کہ دواؤں کی تیاری مکمل طورپرمعیاری،خالص،صاف ستھری اور مکمل اجزاء کے ساتھ ہو اورکسی بھی حرام،مضر،موذی اور ممنوع اشیاء کا استعمال نہ کرا جائے اور ہر قسم کے کیمیکل، اسٹورائڈز سے پاک ہو۔ہمارا عزم آپکی صحت ہو جب خالص اور اعلی معیار ہو۔ہربل سے علاج سستا مفید اور بے ضرر ہے۔
اظہارِخیال:
ہماری خواہش ہے کہ انسانیت کو اس فطری طریقہ علاج یعنی قدرتی جڑی بوٹیاں (نباتات) کے ذریعے ہی شفاء پہنچائی جائے تاکہ غیر فطری اور مابعد بد اثرات (Reaction) چھٹکارہ حاصل رہے مگر پھر بھی اس بات کا ہر انسان کو مکمل اور کامل یقین رکھنا چاہئے کہ انسانی جسم کو(100%)سو فیصد سمھجنے والا اسکا خالق اور مالک ہی ہے۔اسکے علاوہ ہر حکیم اور ڈاکٹر یا کوئی بھی طبیب صرف قیاس اور اپنے تجربات کی بنیاد پر ہی سمجھ کر تشخیص کرکے مریض کے حق میں جو سب سے بہتر ہو وہ علاج کرتا ہے۔لیکن شفاء خالقِ حقیقی ہی جانب سے ہو گی۔
مطب فرزانہ دواخانے میں اقوامِ عالم کی خدمت کیلئے سرگرداں:
دستگیر برانچ اوقات مطب (جمعہ تعطیل،اتوار کھلا)
حکیم عبدالرحمان خان (ماہر امراض)
صبح 9:30تا دوپہیر 2بجے (انکی غیر موجودگی میں حکیم حمز ہ عبدالرحمان خدمت سر انجام دیتے ہیں)
لیڈی حکیم طبیبہ فرزانہ
صبح 11سے دوپہیر1:30
حکیم عمران محمد خان(ماہر امراض)
دوپہیر 2بجے سے شام 5بجے
لیڈی حکیم طبیبہ عنبرین فاطمہ
دوپہیر 3تا شام 5بجے
حکیم ڈاکٹر گلزار محمد خان(ماہر امراض)
شام 6تارات 9بجے (انکی غیر موجودگی میں حکیم ابراہیم گلزار خدمت سر انجام دیتے ہیں)
جڑی بوٹی اسٹور صبح 9تا رات 9تک کھلا ہے
دستگیر نمر9کراچی
گلشن اقبال بلاک3برانچ اوقاتِ مطب
حکیم عبدالرحمان خان (ماہر امراض)
شام 7سے 9بجے جمعہ، اتوارتعطیل (انکی غیر موجودگی میں حکیم حمز ہ عبدالرحمان خدمت سر انجام دیتے ہیں)
جڑی بوٹی اسٹور صبح9:30تا رات 9تک کھلا ہے (اتوار تعطیل)
فون نمبر: 0333.3136970 / 0213.4810456
C.17 گلشن اقبال بلاک 3،KDA مارکیٹ نزد مسجد صدیقِ اکبر